اسلام آباد (پی پی اے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزارت خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے مکالمہ اور سفارت کاری ہی بہترین راستہ ہے