اسحاق ڈار کی ایس اے پی منصوبوں میں مقامی آبادی کی شمولیت پر زور

اسلام آباد ( پی پی اے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے پروگرام ایس اے پی کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ک جس میں پروگرام سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اسحاق ڈار نے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی نشاندہی میں مقامی آبادی کو شامل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایس اے پی کے فنڈز عوام کے بہترین مفاد میں استعمال کیے جائیں۔ انہوں نے منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت بھی کی تاکہ مختص فنڈز سے زیادہ سے زیادہ عوامی فائدہ حاصل کیا جا سکے اجلاس میں وفاقی وزرا، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، کابینہ کے سیکرٹریز اور چاروں صوبائی حکومتوں کے نمائندگان نے شرکت کی

Comments (0)
Add Comment