اسلام آباد(پی پی اے) انجینئر قمرالاسلام راجہ، چیئرمین نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) سے ای سی او سائنس فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر سید کومائل طیبی نے نیوٹیک ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ترکیہ، ایران سمیت وسطی ایشیائی ممالک پر مشتمل اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے رکن ممالک میں الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے ٹیکنیکل ٹریننگ کے فروغ اور باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ایک بڑے چینی کنسورشیم کی جانب سے ای سی او ممالک میں الیکٹرک گاڑیوں کی ٹیکنیکل ٹریننگ شروع کروانے کی تجویز بھی زیرِ غور آئی۔ اس حوالے سے پاکستان اور ازبکستان کو ای سی او ممالک میں سب سے پہلے تربیتی پروگرام شروع کرنے والے ممالک کے طور پر منتخب کرنے پر بھی گفتگو کی گئی۔انجینئر قمرالاسلام راجہ نے ٹیکنیکل اور ووکیشنل تعلیم کے فروغ، نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے اور الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو اہم قرار دیا۔ ملاقات میں اس شعبے میں مزید عملی اقدامات اور مستقبل کے تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گ