اوکاڑہ:عید میلاد النبی ﷺ کے سیکیورٹی و انتظامات، ڈی پی او کی علماء کرام و مشائخ عظام سے ملاقات

اوکاڑہ ( پی پی اے ) ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ضلع بھر سے آئے ہوئے علماء کرام و مشائخ عظام سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عید میلاد النبی ﷺ کے اجتماعات، جلوسوں، سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ڈی پی او نے علماء کرام کو سیکیورٹی پلان، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ترجمان اوکاڑہ پولیس کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے 1100 سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے اجتماعات اور جلوسوں کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ علماء کرام و مشائخ عظام نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر امن و امان کے قیام، مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائ

Comments (0)
Add Comment