ایس ایس پی آپریشنز کا تھانہ شالیمار اور کیپیٹل پٹرول یونٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد (پی پی اے) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے تھانہ شالیمار اور کیپیٹل پٹرول یونٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر متعلقہ افسران نے تعمیراتی منصوبوں کی پیش رفت، معیار اور مقررہ مدت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایس ایس پی آپریشنز نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے اور ہر مرحلے کی باقاعدہ نگرانی یقینی بنائی جائے۔ قاضی علی رضا نے واضح کیا کہ تعمیراتی کام میں غیرضروری تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ تکنیکی اور حفاظتی تقاضوں پر بھی سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کیپیٹل پٹرول یونٹ اسلام آباد پولیس کا اہم آپریشنل یونٹ ہے، جس کی جدید عمارت کی بروقت تکمیل سے شہریوں کو مزید مؤثر اور بروقت پولیس خدمات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور تعمیراتی معیار پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔

Comments (0)
Add Comment