راولپنڈی میں موسلادھار بارش نشیبی علاقے زیر آب نالہ لئی میں پانی خطرے کی سطح تک پہنچ گیا

راولپنڈی ( پی پی اے)جڑواں شہروں میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات سے شروع ہو کر صبح تک جاری رہنے والی موسلا دھار بارش سے راولپنڈی کے بیشتر نشیبی علاقے زیر آب آگئے نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر ہو جانے سے پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہوگیا جبکہ نالہ لئی پر نصب سائرن سسٹم خراب ہونے کے باعث قریبی آبادیوں کو خطرے سے پیشگی آگاہ بھی نہ کیا جاسکا جس سے نشیبی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ چکلالہ افضال ٹاؤن میں بارش کا پانی گھر میں داخل ہونے سے گھر میں موجود 5 افراد محصور ہو کر رہ گئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا تیز اور موسلادھار بارش کے باعث کٹاریاں کے مقام پر لئی میں پانی کی سطح 20 فٹ اور گوالمنڈی میں 16 فٹ تک پہنچ گئی مسلسل بارش کے باعث ممکنہ خطرات کے پیش نظر واسا نے ایمرجنسی نافذ کردی موسلادھار بارش سے پیرودھائی صفدر آباد ڈھوک کھبہ صادق آباد جاوید کالونی آریہ محلہ میں پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ راول روڈ اور مری روڈ سمیت متعدد علاقوں میں پانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہوگیا مسلسل بارش کے باعث واسا اور ریسکیو1122 کو ہائی الرٹ کردیا گیا اور امدادی ٹیمیں نشیبی علاقوں میں پہنچ گئیں جنہوں نے نالہ لئی کے اطراف آبادیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے نالہ لئی کے اطراف خطرے کے سائرن بجا دئیے گئے اور نالہ لئی کے کناروں پر بسنے والوں کو فوری علاقے خالی کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی محلہ صفدر آباد میں پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا شہریوں کا قیمتی سامان پانی کی نذر ہو گیا پیرودھائی کے علاقے میں بھی 4 افراد پانی میں محصور ہو گئے ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ خاندان کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ انتظامی ذرائع کے مطابق نالہ لئی میں کٹاریاں میں پانی 19.5 فٹ تک جبکہ گوالمنڈی میں پانی کی سطح 17 فٹ تک پہنچ گئی جبکہ دونوں مقامات پر انخلا کی سطح 20 فٹ ہے ادھر واسا ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی کیونکہ رواں مون سون سیز ن کا یہ سب سے ہیوی اسپیل ہے جس میں مجموعی طور پر 140 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ترجمان کے مطابق لیاقت باغ کمیٹی چوک انڈر پاس مری روڈ صادق آباد سٹی صدر روڈ ڈھوک کھبہ ملت کالونی اور آریہ محلہ کے نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری تعینات کر دی گئی محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارش کی پیشگوئی کے تحت نالہ لئی اور شہر بھر کے نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ سخت کردی گئی واسا ترجمان کے مطابق نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 20 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 17 فٹ ریکارڈ کی گئی تاہم ایم ڈی واسا خود نکاسی آب آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں ترجمان نے اپیل کی کہ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر واسا ہیلپ لائن پر رابطہ کریں محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی صبح تک سیدپور میں 9 ملی میٹر گولڑہ میں 145 ملی میٹر بوکرہ میں 134 ملی میٹر پی ایم ڈی میں 48 ملی میٹر شمس آباد میں 47 ملی میٹر، کچہری میں 61 ملی میٹر پیرودھائی میں 106 ملی میٹر گوالمنڈی میں 79 ملی میٹر جبکہ نیو کٹاریاں میں 78 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے

Comments (0)
Add Comment