حیدرآباد ( پی پی اے) سندھ کے وزیر لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ آف اینیمل بریڈنگ میں اجلاس ہوا جس میں مویشیوں کی بہتر اور نایاب نسلوں کے تحفظ و فروغ اور مصنوعی تولیدی عمل سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیاصوبائی وزیر نے افسران کو مقررہ اہداف پر مؤثر عملدرآمد معیاری سیمن کی فراہمی کولڈ چین کی بہتر دیکھ بھال اور فیلڈ سرگرمیوں کی نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی انہوں نے فارمرز میں آگاہی کے لیے تشہیری و سوشل میڈیا مہم چلانے اور اضلاع کی روزانہ کارکردگی ڈیجیٹل طور پر ریکارڈ کرنے پر بھی زور دیا ڈائریکٹر بریڈنگ اقتدار میمن نے بتایا کہ سندھ بھر میں 24 مصنوعی تولیدی مراکز اور 124 سب سینٹرز فعال ہیں جبکہ رواں سال اب تک 54 ہزار مصنوعی تولیدی عمل مکمل ہو چکے ہیں، جو مقررہ ہدف کا تقریباً 70 فیصد ہے۔ پروگرام کے لیے 126 ویٹرنری افسران خدمات انجام دے رہے ہیں
اجلاس میں بتایا گیا کہ بہتر نسلوں کے فروغ کے لیے لائیو اسٹاک بریڈنگ ایپ متعارف کرائی گئی ہے جبکہ نایاب نسلوں کے تحفظ اور فروغ پر بھی کام جاری ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ بہتر نسل کے مویشیوں سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ اور فارمرز کی معاشی حالت بہتر ہوگی