عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، سونا اور چاندی مہنگے ہوگئے

اسلام آباد ( پی پی اے) بین الاقوامی منڈی میں پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی جبکہ سونے اور چاندی کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا بلومبرگ کے مطابق کموڈٹی مارکیٹ میں امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کے ستمبر میں ترسیل کے لیے معاہدے 0.62 ڈالر کی کمی سے 81.78 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے اکتوبر کے لیے معاہدے 0.17 ڈالر کی کمی سے 88.35 ڈالر فی بیرل پر طے پائے دوسری جانب سونے کے نرخ 16.20 ڈالر اضافے سے 4453.50 ڈالر فی اونس اور چاندی کی قیمت 0.68 ڈالر اضافے سے 65.79 ڈالر فی اونس ہوگئی رپورٹ کے مطابق اجناس کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ مکئی کے دسمبر کے لیے معاہدے 1.25 ڈالر اضافے سے 484.50 ڈالر فی بشل جبکہ گندم کے دسمبر کے لیے معاہدے 1.50 ڈالر کمی سے 688 ڈالر فی بشل پر طے پائے

Comments (0)
Add Comment