وزیراعظم نیشنل یوتھ کونسل کی درخواستوں کی آخری تاریخ 31 اگست مقرر

اسلام آباد ( پی پی اے) وزیراعظم یوتھ پروگرام نے وزیراعظم نیشنل یوتھ کونسل کے چوتھے بیچ کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 31 اگست 2026 مقرر کر دی ہے ملک بھر اور بیرون ملک مقیم 15 سے 29 سال کی عمر کے اہل پاکستانی نوجوان درخواست دے سکتے ہیں۔ منتخب اراکین دو سالہ مدت کے لیے یوتھ ایڈوائزری بورڈ کا حصہ ہوں گے اور نوجوانوں سے متعلق پالیسی سازی اور قومی اقدامات میں کردار ادا کریں گے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے مطابق انتخاب شفاف اور میرٹ پر مبنی عمل کے ذریعے کیا جائے گا، جبکہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی نمائندگی یقینی بنائی جائے گی اہل امیدوار ڈیجیٹل یوتھ ہب کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں، درخواستیں جمع کرانے کی نئی آخری تاریخ 31 اگست 2026 ہے

Comments (0)
Add Comment