پاکستان، برطانیہ عدالتی تعاون سے پیشہ وارانہ تربیت بہتر ہوگی چیف جسٹس

اسلام آباد ( پی پی اے) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے عدالتی و قانونی اداروں کے درمیان تعاون سے ججز اور وکلا کی پیشہ وارانہ تربیت، قانونی تعلیم اور استعداد کار کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے انہوں نے یہ بات سپریم کورٹ میں انگلینڈ اینڈ ویلز ہائی کورٹ کے کنگز بینچ ڈویژن کے جج جسٹس مارٹن گریفتھس سے ملاقات کے دوران کہی ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان عدالتی تربیت، پیشہ وارانہ ترقی اور ادارہ جاتی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا فریقین نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اور انگلینڈ اینڈ ویلز کے جوڈیشل کالج کے درمیان ججز کی تربیت و عدالتی تعلیم کے لیے تعاون تربیتی طریقہ کار اور بہترین عملی تجربات کے تبادلے پر بھی غور کیا ملاقات میں وکلا کی تربیت، مسلسل قانونی تعلیم اور پیشہ وارانہ ترقی کے شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا چیف جسٹس نے امید ظاہر کی کہ برطانیہ کے عدالتی و قانونی اداروں سے روابط عملی اور دیرپا ادارہ جاتی تعاون کا ذریعہ بنیں گے

Comments (0)
Add Comment