اسلام آباد ( پی پی اے) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وفاقی سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی و آبی وسائل اویس منظور سمرا اور ایڈیشنل سیکرٹری مہر علی شاہ نے ملاقات کی ملاقات میں چشمہ لفٹ کینال سمیت مختلف آبی منصوبوں اور صوبے کو درپیش پانی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چشمہ لفٹ کینال منصوبہ خیبرپختونخوا کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے اس پر جلد عملی کام شروع ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ منصوبہ صوبے سمیت پاکستان کی معاشی اور زرعی ترقی کے لیے اہم ہے ملاقات میں کچھی کینال منصوبے آبی وسائل کے مؤثر استعمال اور پانی کے تحفظ سے متعلق تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا گورنر نے کہا کہ پانی کے مسائل اور پائیدار حل کے لیے گورنر ہاؤس پشاور میں ماہرین اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں پر مشتمل اہم تقریب منعقد کی جائے گی