اسلام آباد ( پی پی اے) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سابق وزیرِ مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر محمد امین الحسنات شاہ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ملاقات میں ملکی سیاسی، سماجی اور مذہبی صورتحال، بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی رواداری اور ملکی امن و استحکام کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مختلف مذاہب اور مکاتبِ فکر کے درمیان باہمی احترام اور ہم آہنگی کو فروغ دے کر امن، قومی یکجہتی اور معاشرتی استحکام کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے پیر محمد امین الحسنات شاہ کی سیاسی سماجی اور مذہبی خدمات کو سراہا اس موقع پر پیر محمد امین الحسنات شاہ نے بھی سید یوسف رضا گیلانی کی جمہوریت، آئینی بالادستی اور ملکی ترقی کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا دونوں رہنماؤں نے امن، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا