حنیف عباسی کا بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد ( پی پی۔اے) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بہادر جوانوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ملک کے دفاع، امن اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں قومی عزم اور فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان کے مکمل خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ اسی جذبے اور عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔

Comments (0)
Add Comment