ایاز صادق کا بلوچستان میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (پی پی اے) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے زیارت، ہرنائی اور سوراب میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے دوران 9 سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں، جن کے ذریعے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا گیا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے قوم اور سکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم لائق تحسین ہے۔ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، جبکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فورسز کی کامیابیاں حوصلہ افزا ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے

Comments (0)
Add Comment