عبدالعلیم خان کی بیرسٹر گوہر کی رہائش پر آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد ( پی پی اے): وفاقی وزیر مواصلات و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ والدہ جیسی عظیم نعمت سے محروم ہونا زندگی کا بہت بڑا دکھ ہے۔ انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ عبدالعلیم خان نے مرحومہ کے لیے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Comments (0)
Add Comment