اسلام آباد (پی پی اے)راشد منہاس شہید نشانِ حیدر کا 55واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سربراہان سمیت مسلح افواج نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا آئی ایس پی آر کے مطابق 20 اگست 1971 کو پائلٹ افسر راشد منہاس نے پاکستان کی خودمختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا وہ معمول کی تربیتی پرواز کے لیے روانہ ہوئے تو بنگالی انسٹرکٹر نے زبردستی طیارے کا کنٹرول سنبھال لیا راشد منہاس شہید نے طیارے کا رخ بھارت کی جانب موڑنے کی کوشش ناکام بنانے کے لیے مزاحمت کی اور جہاز کو زمین کی جانب موڑ دیا ان کی بھرپور کوشش کے نتیجے میں طیارہ بھارتی سرحد سے 32 میل دور تباہ ہوگیا راشد منہاس شہید نے اپنی جان قربان کرکے طیارے کو دشمن ملک لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی ان کی لازوال قربانی اور روشن میراث قوم اور مسلح افواج کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی