صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، عطاء اللہ تارڑ۔بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے مطابق طبی سہولیات آئندہ بھی فراہم ہوں گی، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد ( پی پی اے): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، ہر قیدی کو آئین و قانون اور جیل مینوئل کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی جیل میں طبی سہولیات فراہم کی جاتی رہی ہیں اور آئندہ بھی فراہم کی جاتی رہیں گی، تاہم مخصوص نجی ہسپتال میں علاج کے معاملے پر نظرثانی کی درخواست دائر ہونی چاہیے تاکہ واضح ہو سکے کہ آیا یہ حق تمام قیدیوں کو حاصل ہے یا نہیں۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی ہمیشہ یہ پالیسی رہی ہے کہ صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ہر قیدی کو جیل مینوئل کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرے اور اس حوالے سے کوئی ابہام نہیں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے حکومت یا اس کی قیادت نے کبھی ایسا مؤقف اختیار نہیں کیا جس سے صحت کے معاملے پر سیاست کا تاثر ملے۔ صحت کا معاملہ کسی کے ساتھ بھی پیش آ سکتا ہے، اس لیے اسے سیاسی بیان بازی سے الگ رکھنا چاہیے وفاقی وزیر نے کہا کہ نجی ہسپتال کے حوالے سے نظرثانی کی درخواست دائر ہونی چاہیے تاکہ اگر کوئی نظیر قائم ہوتی ہے تو یہ واضح ہو کہ ایسی سہولت تمام قیدیوں کو حاصل ہوگی یا نہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داری پہلے بھی نبھاتی رہی ہے اور آئندہ بھی جیل مینوئل کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرتی رہے گی عظمیٰ خان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت مسلسل سیاسی بیان بازی سے گریز کی بات کرتی رہی ہے عدالت نے بھی سیاست سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ صحت کا معاملہ سیاست سے الگ رہنا چاہیے اور حکومت اپنی ذمہ داری نبھاتی رہے گی

Comments (0)
Add Comment