شیر گڑھ (پی پی اے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (MEE) وزیرآباد محمد معین احمد کھوکھر کو BS-19 میں ترقی ملنے پر چیئرمین ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس اوکاڑہ و صدر مرکزی پریس کلب رجسٹرڈ شیر گڑھ عمران زاہد کھوکھر، صدر انجمن تاجران رجسٹرڈ شیر گڑھ سدا بہار ایم پی اے ملک علی عباس کھوکھر، صدر جماعت اہلسنت حجرہ شاہ مقیم مقصود الحسن علوی کھوکھر، مرکزی صدر و بانی پاکستان علماء مشائخ اتحاد کونسل رجسٹرڈ الحاج خواجہ پیر سید محمد اسلم شاہ بخاری، حاجی محمد دین بھٹہ، تحصیل چیئرمین ریجنل یونین آف جرنلسٹس رینالہ خورد حاجی غلام یسین کھوکھر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد شہزاد بھٹہ، نمبردار سید امیر مسلم کرمانی، سابق ایم پی اے سیدہ جگنو محسن کرمانی، چیئرمین رائے مشتاق احمد کھرل، ڈی ایس پی ملک الطاف حسین کھوکھر، صوفی ڈاکٹر مبشر علی ہجویری، ڈاکٹر طارق فقیر کھوکھر اور مرکزی صدر آل پاکستان کھوکھر آرگنائزیشن رجسٹرڈ ملک نذیر احمد کھوکھر سمیت دیگر شخصیات نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ مبارکباد دینے والی شخصیات نے کہا کہ محمد معین احمد کھوکھر کی BS-19 میں ترقی ان کی محنت، قابلیت، خلوص اور پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف ہے، امید ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو اسی جذبۂ خدمت، دیانت داری اور بہترین قیادت کے ساتھ نبھاتے ہوئے محکمۂ تعلیم کی ترقی، اساتذہ کی فلاح اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے مزید مؤثر کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں نئی ذمہ داریوں میں کامیابی، عزت، حکمت اور استقامت عطا فرمائے اور ان کے علم و عمل میں برکت دے