میانوالی (پی پی اے)ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل سے آفس سپرنٹنڈنٹ محمد الیاس انجم نے الوداعی ملاقات کی۔ محمد الیاس انجم کا میانوالی سے ضلع لیہ تبادلہ کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے میانوالی پولیس میں محمد الیاس انجم کی جانب سے انجام دی جانے والی ذمہ داریوں اور مختصر عرصے میں بہترین خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر ڈی پی او نے ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی اور آئندہ تعیناتی میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ محنت، دیانت داری اور فرض شناسی کے ساتھ فرائض انجام دینے والے افسران و اہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ محمد الیاس انجم آئندہ بھی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمہ پولیس کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ محمد الیاس انجم نے ڈی پی او میانوالی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میانوالی میں تعیناتی کے دوران انہیں افسران و اہلکاروں کی جانب سے بھرپور تعاون حاصل رہا، جسے وہ ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے