ایس ایس پی آپریشنز کی زیر صدارت میٹنگ چوری راہزنی اسلحہ خلاف کارروائیاں تیز

اسلام آباد (پی پی اے) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیر صدارت سٹی زون کے افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایس پی سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں افسران کی کارکردگی جرائم کی مجموعی صورتحال مقدمات کی تفتیش شہریوں کے مسائل اور پولیسنگ امور کا جائزہ لیا گیا ایس ایس پی آپریشنز نے موٹرسائیکل چوری اور راہزنی میں ملوث گروہوں، اشتہاری و سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی انہوں نے نو ٹو ویپن مہم کے تحت غیر قانونی اسلحہ رکھنے، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی یقینی بنانے پر زور دیا. انہوں نے ’’پکار-15‘‘ کی کالز پر بروقت رسپانس، شہریوں کے مسائل کا فوری ازالہ اور تھانوں میں سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی و پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔ قاضی علی رضا نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور مؤثر پولیسنگ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی.

Comments (0)
Add Comment