پشاور (پی پی اے) ایف آئی اے پشاور زون میں ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں پروقار رینک پننگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون محمد اعجاز خان PSP نے ترقی پانے والے افسران کو نئے رینک کے بیجز لگائے اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد اعجاز خان نے افسران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے ساتھ ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے، افسران اپنی نئی ذمہ داریاں مزید محنت، لگن اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کریں۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر رضوان شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اے سی سی رانا شاہد حبیب، ڈپٹی ڈائریکٹر سی بی سی اعجاز شیخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر اے ایم ایل سید فضل اکبر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ترقی پانے والے افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ادارے کی نیک نامی اور عوامی خدمت کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دی