اسلام آباد ( پی پی اے): واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔ رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 2 لاکھ 42 ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد و اخراج 32 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر آمد و اخراج 2 لاکھ 69 ہزار 700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر آمد 38 ہزار 600 اور اخراج 7 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد ایک لاکھ 8 ہزار 100 اور اخراج 84 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ جناح بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 55 ہزار 900 اور اخراج 3 لاکھ 47 ہزار 600 کیوسک، چشمہ بیراج میں آمد 3 لاکھ 4 ہزار 200 اور اخراج 2 لاکھ 95 ہزار 300 کیوسک، تونسہ بیراج میں آمد 3 لاکھ 31 ہزار اور اخراج 3 لاکھ 10 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ ہوا۔ گدو بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 22 ہزار 200 اور اخراج 2 لاکھ 82 ہزار 800 کیوسک، سکھر بیراج میں آمد 2 لاکھ 54 ہزار 300 اور اخراج 2 لاکھ 400 کیوسک، کوٹری بیراج میں آمد ایک لاکھ 30 ہزار 900 اور اخراج 88 ہزار کیوسک رہا۔ تریموں بیراج میں پانی کی آمد 27 ہزار 100 اور اخراج 15 ہزار کیوسک جبکہ پنجند میں آمد 42 ہزار 300 اور اخراج 27 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق تربیلا ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1550 فٹ ہے، جو ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح کے برابر ہے، جبکہ قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.580 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ منگلا ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1214.05 فٹ اور قابل استعمال ذخیرہ 5.168 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔