راولپنڈی(پی پی اے)رسول کریم ۖکی دنیا میں تشریف آوری سے تاریکی کا دور ختم ہوا اور پوری دنیا نور محمدۖ سے منور ہو گئی۔ مسلمانان عالم کے لیے سب سے بڑی اور حقیقی عید جشنِ عید میلادالنبیۖ ہے اور میلاد منانا ہر مسلمان پر واجب اور رب کا شکر ادا کرنے کا طریقہ ہے، ا ن خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ محمدیہ قادریہ قلندریہ گلشن آباد شریف نے28ویں سالانہ 12روزہ آل پاکستان جشن عیدمیلادالنبیۖ کانفرنس بسلسلہ تحفظ ختمِ نبوة و ناموس رسالتۖ کی پانچویں نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت مصطفیۖ اپنانے سے جہالت اور دہشت گردی کے بادل چھٹ جاتے ہیں اور تعلیمات مصطفیۖ کو بھلانے سے آج امت مسلمہ زوال کا شکار ہے مسلمانان عالم اغیار کو چھوڑ کر اپنا تعلق گنبدِ خضرا کے مکیں سے مضبوط کر لیں تو پوری دنیا میں مسلمانوں کا وقار بلند و بالا ہو جائے گا،کانفرنس سے علامہ مفتی پیر سیدمحمد عارف شاہ اویسی قادری اورعلامہ مولانا مفتی محمد عبدالرحمن نقشبندی نے اپنے موضوع ًقرآنی واقعات اور اُن کی حکمتیں، عقیدہ حق اور مومن کی پہچان ً پر خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس میں شریک علماء و مشائخ عظام جن میںعلامہ مفتی محمد ذکا ء اللہ سعیدی،سید محمد عبد النافع گیلانی،صاحبزادہ قاری محمد کامران زرین سیالوی،قاری محمد نذیر چشتی،قاری اجمل علی قادری،صاحبزادہ عمران حسن قادری،قاری محمد رضا نعیمی، حافظ محمد فیاض عباسی،بابر ندیم نوشاہی،خالد وقاص فریدی،صاحبزادہ شیراز عرفات و دیگر علماء کرام کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا