سیالکوٹ (پی پی اے)سیالکوٹ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہ موسمیات اور ضلعی رپورٹ کے مطابق ڈسکہ میں سب سے زیادہ 105 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ پسرور میں 70، ڈی او ای سی سٹی میں 48.22، سمبڑیال میں 40، ایئرپورٹ پر 38 اور کینٹ میں 7 ملی میٹر بارش ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث سیالکوٹ کے مختلف نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔