اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے شعبہ علماء و مشائخ ونگ کا اعلان کردیا گیا ہے جسے پاکستان عوامی قوت پارٹی علماء مشائخ سپریم کونسل کا نام دیا گیا ہے. اس حوالے سے پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہسپتال و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی۔ علماء مشائخ سپریم کونسل میں ڈاکٹر مفتی میر اشتیاق احمد ایڈووکیٹ مولانا عطا الرحمن مدنی سید امجد شاہ بخاری اور امجد اسلام امجد شامل ہیں اس موقع پر پاکستان عوامی قوت پارٹی کے چیئرمین سے مختلف وفود نے بھی ملاقاتیں کیں جن میں طاہر خان ظفر خان، اصغر خان احسان اللہ خان امان اللہ خان عظیم خان، عشرت خورشید امجد حسین علوی سید انجم شاہ سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنما شامل تھے علماء مشائخ سپریم کونسل اور دیگر وفود سے گفتگو کرتے ہوئے خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ پارٹی کے تمام ونگز کو مضبوط کیا جارہا ہے اور لوگ پارٹی کے منشور، بیانیے اور کارکردگی سے متاثر ہوکر اس میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ علماء و مشائخ ونگ کے قیام سے ملک بھر میں علماء کرام اور مشائخ عظام کو پارٹی کے پلیٹ فارم پر متحد ہونے اور عوامی خدمت کے عمل کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ پارٹی عوامی سطح پر مضبوط ہورہی ہے اور عوامی خدمت کے لیے مزید حوصلہ مل رہا ہے خاقان وحید خواجہ نے علماء مشائخ سپریم کونسل پر زور دیا کہ تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلیں تاکہ ملک میں کسی قسم کی فرقہ واریت کو فروغ نہ ملے انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی قوت پارٹی فرقہ واریت کے خلاف ہے اور اللہ تعالیٰ اور رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا عزم رکھتی ہے. اس موقع پر علماء مشائخ سپریم کونسل کے ارکان نے کہا کہ وہ پاکستان عوامی قوت پارٹی کے منشور، بیانیے اور کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اس کے ساتھ چل رہے ہیں انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ جلد ملک بھر میں بھرپور جدوجہد کا آغاز کریں گے اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں پارٹی کے پیغام کو آگے بڑھائیں گے