کچن گارڈننگ سستی اور آلودگی سے پاک سبزیوں کے حصول کا بہترین ذریعہ، موسم سرما کے بیج پیکٹ تیار

فیصل آباد ( پی پی اے) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ سستی اور آلودگی سے پاک سبزیوں کے حصول کے لیے کچن گارڈننگ بہترین طریقہ ہے۔ کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت موسم سرما کی سبزیوں مولی، گاجر، شلجم، پالک، ٹماٹر، مرچ، دھنیا، سلاد اور میتھی کے بیجوں کے پیکٹوں کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق گھریلو پیمانے پر صاف ستھری سبزیوں کی پیداوار بڑھانے اور سستی سبزیوں کی فراہمی کے منصوبے کے تحت موسم سرما کی مذکورہ سبزیوں کے زیادہ سے زیادہ پیکٹ تیار کیے جائیں گے، جو ستمبر سے اکتوبر تک سبسڈائزڈ نرخوں پر صوبے کے تمام اضلاع میں شہری و دیہی عوام کو فروخت کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عامر صدیق نے بتایا کہ گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کے لیے عموماً ایک سے پانچ مرلہ جگہ درکار ہوتی ہے جبکہ ایک اوسط درجے کے خاندان کی سبزیوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تین مرلہ جگہ کافی ہے۔

Comments (0)
Add Comment