آئیسکو کا 22 اگست کو مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا اعلان

اسلام آباد (پی پی اے) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے 22 اگست 2026ء بروز ہفتہ کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس اور اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کرنے والے فیڈرز پر شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔22 اگست کو اسلام آباد سرکل میں صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک وحید آباد، کھنہ ڈاک، یو سی2، برما، رحمان انکلیو، شریف آباد، سدھڑاں، وارس ویلی، خضرہ پیر، کھنہ ایسٹ اور غوری گارڈن فیڈرز بند رہیں گے۔ صبح 6 بجے سے 10 بجے تک ضیاء مسجد اور ہائی وے فیڈرز، جبکہ صبح 6 بجے سے 11 بجے تک فیصل مسجد، ایوب مارکیٹ، ایچ سی آئی، ایچ سی II، جی9/4، سپارکو، ٹی اینڈ ٹی، پی ٹی سی ایل، جی8/1، جی8، جی8 مرکز اور ماروی فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ صبح 7 بجے سے 11 بجے تک آئی ٹی پارک، سکیم II، کنڈ راجگان، کنگ حماد اور چٹھہ بختاور فیڈرز بند رہیں گے۔راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک النور کالونی اور اے ایف او ایس ایچ فیڈرز، جبکہ صبح 6 بجے سے 10 بجے تک چیئرنگ کراس، گولڑہ، اظہر آباد، زرقون ہائٹس، ڈھوک سلیمان، شمّاس کالونی، قائداعظم ہسپتال، جھنگی اور سی ڈبلیو او فیڈرز پر بجلی بند رہے گی۔اٹک سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک فوارہ چوک فیڈر بند رہے گا۔ جہلم سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک کاریالہ، میٹرو سٹی، گرینڈ سٹی، بولانی، چمالہ، سٹی ہاؤسنگ، سنگھوئی، صفدر شہید، نتھوالہ، ایف-2 (چپ بورڈ)، لنگرپور، نیو کینٹ جہلم، سائیلہ، نوگراں، قازیاں، چپڑ شریف، پکھوال، انڈسٹریل، ایف-10 (کالا بیس) اور بوریان فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔چکوال سرکل میں صبح 6 بجے سے 11 بجے تک عبداللہ پور، جلال پور، ساغرپور اور سی ڈبلیو او فیڈرز بند رہیں گے۔جی ایس او سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک ماڈرن فلور ملز، ملت آباد، چکری، نیو ریس کورس، ڈھوک چوہدریاں، ڈھوک سلیمان، رینج روڈ اور زرقون ہائٹس فیڈرز پر بجلی بند رہے گی۔ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک 132 کے وی اے ڈبلیو سی، ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی، برہان، جبکہ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک 132 کے وی کہوٹہ سٹی، پلندری، 132 کے وی نیو واہ، باہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے قبل بھی بحال کی جا سکتی ہے۔

Comments (0)
Add Comment