اسلام آباد۔ ( پی پی اے) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، بالخصوص کاروباری روابط کے فروغ اور باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار چائنا افریقہ اینڈ ایشیا ٹریڈ اینڈ کوآپریشن پروموشن ایسوسی ایشن کی صدر ہاؤ یوئی جیاؤ سے ملاقات کے دوران کیا، جنہوں نے ایوانِ صدر میں ان سے ملاقات کی۔
صدر مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط کو فروغ دینے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے نئے ہجری سال 1448ھ کے آغاز پر اپنے پیغام میں اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ انفرادی اور اجتماعی زندگی میں برداشت، محبت، اخوت اور باہمی احترام کو فروغ دیا جائے گا۔