مری (پی پی اے)ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی مرکزی جامع مسجد سیدنا عباس کاسیری میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات پر فوری احکامات ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے آج بعد نمازِ جمعہ مرکزی جامع مسجد سیدنا عباس کاسیری میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری میں اہلِ علاقہ نے شرکت کی اور اپنے مسائل، شکایات اور مختلف امور سے متعلق تجاویز ڈی پی او مری کے سامنے پیش کیں ڈی پی او مری نے شہریوں کی شکایات کو بغور سنا اور متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری حل اور میرٹ پر کارروائی کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے شہریوں کے مسائل کا بروقت ازالہ اور انہیں انصاف کی فراہمی مری پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ عوامی شکایات کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا