اسلام آباد میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن

اسلام آباد (پی پی اے) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک کی روانی اور روڈ سیفٹی یقینی بنانے کے لیے غیر قانونی طور پر شہر میں داخل ہونے والے رکشوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے ترجمان کے مطابق رورل ایریا سمیت مختلف مقامات پر غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے رکشوں کے خلاف کارروائی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 400 سے زائد رکشہ ڈرائیورز کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے جبکہ 150 سے زائد رکشے مختلف تھانوں میں بند کیے گئے. ایکسپریس وے کرنل شیر خان ایونیو مری روڈ سیونتھ ایونیو اور نائنتھ ایونیو پر خصوصی ناکہ جات قائم کیے گئے ہیں کارروائی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے زونل ڈی ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے سی ٹی او اسلام آباد کائنات اظہر خان نے رکشہ ڈرائیورز کو مقررہ روٹس اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے اور غیر قانونی داخلے سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کا مقصد شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنا اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کو محفوظ اور منظم سفری ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ کی جانب سے شہریوں اور رکشہ ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق روزانہ آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے ترجمان کے مطابق اسلام کیپیٹل پولیس ریڈیو ایف ایم 92.4 پر روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق خصوصی آگاہی پروگرام بھی نشر کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور وفاقی دارالحکومت میں محفوظ ٹریفک نظام کا قیام اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے

Comments (0)
Add Comment