اسلام آباد ( پی پی اے) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے سیف سٹی کنٹرول روم اور کیمروں کی کارکردگی مؤثر بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد رانا عمر فاروق نے پیر کو سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور ہائی سکیورٹی زون اور ڈپلومیٹک انکلیو میں نصب کیمروں کی کارکردگی اور نگرانی کے حوالے سے بریفنگ لی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد رانا عمر فاروق نے کیمروں کی بروقت مینٹیننس یقینی بنانے اور اہم مقامات کی سکیورٹی کو ہر وقت الرٹ رکھنے کی ہدایات جاری کیں