ملاکنڈ ( پی پی اے): مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کے اہلکار اور رضاکار دریائے سوات کے کنارے حساس مقامات پر تعینات کر دیے گئے ہیں۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق اہلکار کشتیوں، لائف جیکٹس اور دیگر واٹر ریسکیو آلات سے لیس ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں دریائے سوات کے کنارے حساس مقامات کی نگرانی بھی کر رہی ہیں۔رجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران دریاؤں، ندی نالوں اور دیگر آبی گزرگاہوں کے قریب غیر ضروری طور پر جانے سے گریز کریں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کیا جائے۔