رائل کانٹینینٹل ہوٹل میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر اہم اجلاس، مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان کی شرکت

لاہور (پی پی اے)23 اگست ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے آج رائل کانٹینینٹل ہوٹل میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندگان، کارکنان اور معزز شخصیات نے شرکت کی اجلاس میں پاکستان ووٹر فرنٹ پارٹی کے بانی و آرگنائزر جاوید تنویر صاحب نے پارٹی کا منشور پیش کیا اور شرکاء کو ملکی ترقی، جمہوری استحکام، نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے پارٹی کی پالیسیوں اور لائحہ عمل سے آگاہ کیا جاوید تنویر صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ووٹر فرنٹ پارٹی کا مقصد عوام کی آواز کو مؤثر انداز میں سامنے لانا، عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی کردار ادا کرنا اور ملک میں مثبت سیاسی روایات کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے شرکاء کو پارٹی کے ساتھ مل کر بھرپور تعاون اور جدوجہد کے لیے دعوت دی اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی اسٹوڈنٹ ونگ کے نائب صدر اسماعیل صاحب نے بھی خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال، نوجوانوں کے کردار اور قومی یکجہتی کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا اجلاس میں میاں اکرام بھٹی، نائب صدر نشتَر پریس کلب لاہور نے بھی خصوصی شرکت کی اور موجودہ ملکی حالات، عوامی مسائل اور مثبت سیاسی و سماجی کردار کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا. اجلاس کے انتظامات کی ذمہ داری شبانہ بھٹی نے احسن انداز میں سرانجام دی، جس پر شرکاء کی جانب سے ان کی کاوشوں کو سراہا گیا. اجلاس کے دوران شرکاء نے پاکستان ووٹر فرنٹ پارٹی کے پیش کردہ منشور اور عوامی خدمت کے ویژن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جاوید تنویر صاحب اور ان کی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی ترقی، سیاسی استحکام عوامی فلاح اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے باہمی اتحاد اور تعاون کے ساتھ عملی جدوجہد جاری رکھی جائے گی
اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

Comments (0)
Add Comment