فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی ایران روانہ

اسلام آباد ( پی پی اے) چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ ایران روانہ ہوگئے۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق یہ دورہ پاکستان کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی توجہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے پُرامن، پائیدار اور جامع حل کے لیے کوششوں کو فروغ دینے پر مرکوز ہوگی

Comments (0)
Add Comment