اسلام آباد ( پی پی اے): ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 20 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1565 روپے ریکارڈ کی گئی، جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.30 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1569 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔اسی طرح گزشتہ ہفتے جنوبی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1547 روپے رہی، جو پیوستہ ہفتے کے برابر ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1532 روپے، راولپنڈی 1535، گوجرانوالہ 1600، سیالکوٹ 1570، لاہور 1590، فیصل آباد 1550، سرگودھا 1600، ملتان 1591، بہاولپور 1560، پشاور 1573 اور بنوں میں 1510 روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1518 روپے، سکھر 1600، لاڑکانہ 1523، کوئٹہ 1520 اور خضدار میں 1650 روپے ریکارڈ کی گئی.