وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام محفل نعت رسول مقبول ﷺ کل منعقد ہوگی

اسلام آباد ( پی پی اے) وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام حضور نبی پاک ﷺ کے یوم ولادت کے سلسلے میں ’’محفل نعت رسول مقبول ﷺ‘‘ کل منگل کو منعقد ہوگی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ محفل نعت میں ملک بھر سے ممتاز ثنا خوانِ مصطفیٰ ﷺ نعت رسول مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ اس موقع پر خصوصی طور پر قصیدہ بردہ شریف پیش کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ تقریب کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب بھی منعقد ہوگی، جس میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف موضوعات پر تصانیف اور نعت رسول مقبول ﷺ پیش کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے

Comments (0)
Add Comment