وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، صوبے کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ( پی پی اے) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیر کو یہاں ملاقات کی اور صوبہ سندھ کے امور، جاری ترقیاتی منصوبوں، باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ اور علی پرویز ملک بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سیاسی رواداری اور باہمی مشاورت کا سلسلہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment