اسلام آباد ( پی پی اے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق گورنر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل (ر) عمران اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی