ٹیکسلا میں صفائی آپریشن، ڈرین ڈی سلٹنگ اور ویسٹ مینجمنٹ کا جائزہ

ٹیکسلا (پی پی اے) ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے تحصیل ٹیکسلا کا تفصیلی دورہ کیا اور شہر سمیت مختلف علاقوں میں جاری صفائی آپریشن، ڈرین ڈی سلٹنگ، ویسٹ مینجمنٹ، ڈمپ سائٹ اور فیلڈ ورکرز کی حاضری کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سینئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال، مینیجر آپریشنز ڈسٹرکٹ راولپنڈی عامر یونس نائیک، تحصیل مینیجر آپریشنز ٹیکسلا شہریار خان اور دیگر افسران و عملہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایم ڈی رانا ساجد صفدر نے خانپور بائی پاس، مارگلہ، موہڑہ شاہ ولی شاہ ڈمپ سائٹ، گڑھی سکندر احاطہ میں ٹی سی پی، گڑھی افغاناں یونین کونسل 118، سرائے خولہ، رتہ شاہ تا ٹیکسلا جی ٹی روڈ اور ڈونگی گلی سمیت مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مختلف بیٹس میں صفائی کی صورتحال، ورکرز کی حاضری، فیلڈ میں موجودگی، ویسٹ لفٹنگ اور ڈمپ سائٹ کے انتظامات چیک کیے جبکہ ٹی سی پی کے حوالے سے موقع پر تصدیق بھی کی۔ تحصیل مینیجر آپریشنز شہریار خان نے ایم ڈی کو ٹیکسلا میں جاری صفائی آپریشن، ورکرز کی تعیناتی، ویسٹ کلیکشن، ڈرین ڈی سلٹنگ، ٹی سی پی اور ڈمپ سائٹ کے انتظامات سمیت مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ رانا ساجد صفدر نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈرین ڈی سلٹنگ، سڑکوں اور گلیوں کی صفائی، کوڑا کرکٹ کی صفائی اور ویسٹ لفٹنگ کے کام کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی آپریشن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کا معیار مزید بہتر بنایا جائے۔ ایم ڈی نے فیلڈ میں موجود صفائی ورکرز سے ملاقات کرکے ان کی حاضری اور بیٹ پر موجودگی چیک کی۔ انہوں نے ورکرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض پوری ذمہ داری، محنت اور جذبے سے انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ ورکرز صفائی آپریشن کا بنیادی ستون ہیں، اس لیے ان کی حاضری، فیلڈ میں موجودگی اور روزمرہ کارکردگی کی مؤثر نگرانی ضروری ہے۔ انہوں نے ڈمپ سائٹ کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور ویسٹ کی منتقلی، ڈمپنگ کے طریقہ کار اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ ڈمپ سائٹ پر صفائی اور ماحولیاتی اصولوں کے مطابق تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں اور شہر سے اٹھایا جانے والا کوڑا بروقت مناسب طریقے سے منتقل کیا جائے۔ رانا ساجد صفدر نے ٹیکسلا کے شہریوں اور دکانداروں سے بھی ملاقات کی اور صفائی کی صورتحال سے متعلق مسائل اور تجاویز سنیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کا مقصد شہریوں کو صاف، صحت مند اور بہتر ماحول فراہم کرنا ہے، جس کے لیے فیلڈ آپریشن میں تسلسل اور مؤثر مانیٹرنگ انتہائی ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب وژن کے مطابق صوبے کے تمام شہروں اور علاقوں میں صفائی کا معیار بہتر بنانا ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسلا جیسے تاریخی اور اہم شہر میں صفائی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ افسران شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ، صفائی کے کاموں کی مسلسل مانیٹرنگ اور تمام علاقوں میں یکساں معیار کی صفائی یقینی بنائیں۔

Comments (0)
Add Comment