راولپنڈی ( پی پی اے) ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی شہر کے پارکس اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی تزئین و آرائش اور شجرکاری کے لیے متحرک ہے ملیہ پارک میں خصوصی اقدامات کے باعث پارک خوبصورت اور دلکش مناظر پیش کر رہا ہے، جہاں سبزہ موسمی پھول خوبصورت پودے اور ہری بھری کیاریاں شہریوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔ ہارٹیکلچر عملہ پارک میں صفائی پودوں کی نگہداشت، گھاس کی کٹائی اور شاخ تراشی کے امور باقاعدگی سے انجام دے رہا ہے جبکہ شہر کے مختلف پارکس اور گرین بیلٹس میں بھی تزئین و آرائش اور شجرکاری کا سلسلہ جاری ہے۔۔ ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی احمد حسن رنجھا نے کہا ہے کہ شہریوں کو صاف، سرسبز اور خوبصورت ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران و عملے کو پارکس اور گرین بیلٹس کی روزانہ بنیاد پر صفائی اور دیکھ بھال یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے راولپنڈی کو مزید سرسبز و خوبصورت بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پارکس کی صفائی برقرار رکھنے اور پودوں و سبزے کے تحفظ میں تعاون کریں۔