اسلام آباد (پی پی اے)اسسٹنٹ کمشنر نیلور سیف الاسلام کی جانب سے اہم عوامی آگاہی پیغام

اسلام آباد (پی پی اے) راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.40 فٹ تک پہنچنے کے باعث 26 اگست 2026 بروز بدھ صبح 6:00 بجے راول ڈیم کا اسپل وے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر نیلور سیف الاسلام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، راول ڈیم سے ملحقہ ندی نالوں، برساتی نالوں اور نشیبی علاقوں میں غیر ضروری آمدورفت سے گریز کریں اور اپنے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ والدین اپنے بچوں کو خصوصاً پانی کے بہاؤ والے مقامات سے دور رکھیں۔ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں اور غیر ضروری طور پر خطرناک مقامات کا رخ نہ کریں۔عوام کا تعاون قیمتی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

Comments (0)
Add Comment