بزم عاشقانِ مصطفیٰ کے زیر اہتمام مقابلہ حسن نعت کا انعقاد

راولپنڈی(پی پی اے) بزم عاشقانِ مصطفیٰ کے زیر اہتمام مقابلہ حسن نعت کا انعقاد، کثیر تعداد میں بچوں نے مقابلہ میں حصہ لیا۔مرکزی انجمن تاجران کینٹ کے سینئر نائب صدر محمد عرفان بھٹی نے بچوں میں شیلڈ انعامات اور تعریفی اسناد سے بچوں کی حوصلہ افزائی کی ، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بچوں کو عشق رسول اور عشق اہل بیت سے روشناس کروانا ہوگا، یہ ہمارا چھوٹا سا قدم بچوں میں بہت بڑی تبدیلی لا سکتا ہے، اس موقع پر انہوں نے بزم عاشقانِ مصطفیٰ کے عہدیداروں حاجی آصف، قاری اکرام، عاطف مدنی، مدثر محمود، ملک حمزہ، حافظ مشتاق کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس میں عملی کردار ادا کیا۔ اس موقع پر محمد عرفان بھٹی کے والد کے ایصال کے لیے خصوصی دعا کی گئی جو کہ عاشق رسول ﷺ تھے

Comments (0)
Add Comment