اسلام آباد (پی پی اے) سلسلہ عالیہ قادریہ راشدیہ کے روحانی بزرگ حضرت پروفیسر صوفی عبداللطیف نے اٹک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خانقاہ مدنی جامعہ مدنیہ اور مدینہ مسجد میں علماء و طلبہ سے خطاب کیا انہوں نے حضرت مولانا قاضی محمد زاہد الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کے مزارِ اقدس پر حاضری دی اور خانقاہ قادریہ راشدیہ اٹک شہر کی افتتاحی مجلسِ ذکر میں شرکت کی حضرت پروفیسر صوفی عبداللطیف کی خانقاہ مدنی آمد پر شیخ الحدیث حضرت مولانا قاضی محمد اسعد الحسینی حضرت پیر سید اقبال شاہ بھاکری حضرت مولانا غلام مصطفیٰ اور سلسلہ عالیہ قادریہ راشدیہ کے فقراء نے استقبال کیا خانقاہ مدنی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امام الزاہدین و العارفین حضرت مولانا قاضی محمد زاہد الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کی علمی و روحانی خدمات زہد و تقویٰ اور اکابرینِ امت سے ان کی نسبت کا ذکر کیا اس موقع پر جانشین امام الزاہدین و العارفین حضرت مولانا قاضی محمد ارشد الحسینی بھی موجود تھے بعد ازاں حضرت پروفیسر صوفی عبداللطیف قادری راشدی نے دیگر علماء و مشائخ کے ہمراہ حضرت مولانا قاضی محمد زاہد الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کے مزارِ اقدس پر حاضری دی نمازِ ظہر کے بعد فقیر محمد یاسر الحسینی کی رہائش گاہ پر خانقاہ قادریہ راشدیہ اٹک شہر کی افتتاحی تقریب اور مجلسِ ذکر منعقد ہوئی مجلس کا آغاز حافظ محمد حسان الحسینی کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا حضرت پروفیسر صوفی عبداللطیف نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے خانقاہ قادریہ راشدیہ اٹک شہر کے قیام پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور حاضرین و سالکین کو ذکرِ الٰہی کا طریقہ سمجھایا جبکہ شرکاء کو عملی طور پر ذکر کی مشق بھی کروائی مجلس میں علماء مشائخ فقراء اور دیگر افراد نے شرکت کی اختتام پر حضرت پروفیسر صوفی عبداللطیف نے دعا کرائی جبکہ شرکاء کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا