شیخوپورہ (پی پی اے) عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر معروف بزنس مین اور نوجوان سیاسی و سماجی رہنما چوہدری عباس حمید خان نے عالمِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت پوری انسانیت کے لئے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور باعث رحمت ہے آپ ﷺ کی تشریف آوری نے انسانیت کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر علم، عدل،مساوات،اخوت اور انسانیت کی روشن راہ دکھائی آج کے نوجوان ملک و قوم کا مستقبل ہیں انہیں جدید علوم اور ٹیکنالوجی کے حصول کے ساتھ ساتھ سیرتِ طیبہ ﷺ کا گہرائی سے مطالعہ بھی کرنا چاہیئے تاکہ وہ علم،کردار اور اخلاق کے اعتبار سے معاشرے کی مضبوط بنیاد بن سکیں چوہدری عباس حمید خان نے کہا کہ موجودہ دور میں معاشرے کو نفرت،عدم برداشت،جھوٹ،ناانصافی٬ کرپشن اور مفاد پرستی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے جن کا بہترین حل تعلیماتِ نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہونے میں ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے ہمیں سیرتِ طیبہ ﷺ کے سنہری اصولوں کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا قانون کی پاسداری، میرٹ،انصاف،تعلیم اور انسانوں کے بنیادی حقوق کا احترام ہی ایک مہذب اور کامیاب معاشرے کی بنیاد ہے نوجوان سیاسی و سماجی رہنما نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ صرف خوشی اور عقیدت کے اظہار کا دن نہیں بلکہ اپنے کردار و عمل کو اسوۂ حسنہ کے مطابق ڈھالنے کا موقع بھی ہے ہمیں اس مبارک دن پر عہد کرنا چاہیئے کہ ہم ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کی خدمت،انسانیت کی بھلائی اور معاشرے میں امن،محبت اور رواداری کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان سمیت پوری امتِ مسلمہ کو اتحاد و اتفاق عطاء فرمائے وطنِ عزیز کو امن،استحکام اور خوشحالی نصیب کرے اور ہمیں نبی کریم ﷺ کی سیرت و تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔