عید میلادالنبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی

مظفرگڑھ۔ ( پی پی اے) سرورِ کونین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کے جشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ ملک بھر میں شہر شہر اور قریہ قریہ عقیدت و محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ملک بھر کی طرح ضلع مظفرگڑھ میں بھی عید میلادالنبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں مساجد، گھروں، گلی محلوں اور دیگر اہم مقامات کو برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجایا جا رہا ہے۔ مختلف مقامات پر محافلِ میلاد، نعت خوانی اور دیگر مذہبی پروگرامز کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جن میں شہری بھرپور عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کریں گے۔ حکومت کی جانب سے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment