نجی شعبہ کو بینکوں کے قرضوں میں سالانہ بنیادوں پر 14.9 فیصد اضافہ

اسلام آباد( پی پی اے): بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں میں جولائی کے دوران ماہانہ بنیادوں پر کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی تک نجی شعبہ کو بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ مجموعی قرضوں کا حجم 10.898 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ سال جولائی کے 9.483 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 14.9 فیصد زیادہ ہے اعدادوشمار کے مطابق جون کے مقابلے میں جولائی کے دوران نجی شعبہ کو فراہم کردہ مجموعی قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر 2.3 فیصد کمی ہوئی۔ جون تک نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کا حجم 11.157 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔کاروباری شعبے کو فراہم کردہ قرضوں کا حجم جولائی تک 9.285 ٹریلین روپے رہا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8.207 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 13.1 فیصد زیادہ ہے۔ تاہم، جون کے مقابلے میں جولائی کے دوران کاروباری شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر 3.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جون تک کاروباری شعبے کے لیے قرضوں کا حجم 9.597 ٹریلین روپے تھا

Comments (0)
Add Comment