ہارون آباد (پی پی اے) ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے واہلہ ٹاؤن میں توگیروی ہاؤس کے مقام پر محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا روح پرور انعقاد کیا گیا، جس میں علماء کرام، عاشقانِ رسول ﷺ، تاجر برادری، معززینِ شہر، مختلف تنظیمات اور وائیٹل ورکرز نے بھرپور شرکت کی۔ محفل کے مہمانِ خصوصی ایم پی اے ہارون آباد چوہدری غلام مرتضیٰ تھے، جبکہ بانیِ محفل پیر طاہر توگیروی تھے۔ حضرت علامہ مولانا حافظ نذر توگیروی نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا۔ محفل کا آغاز قاری غلام رسول کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ نظامت کے فرائض علامہ مولانا شکیل احمد سعیدی نے انجام دیے۔قاری ندیم رسول، مبشر اصغر حسینی، سجاد فریدی اور محمد عدیل قادری سمیت دیگر ثناء خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ حضرت علامہ مولانا مفتی منور حسین سعیدی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے سیرتِ طیبہ ﷺ، محبتِ رسول ﷺ اور تعلیماتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں ایمان افروز گفتگو کی۔ اس موقع پر چوہدری ہارون رشید پی اے ٹو ایم پی اے، چوہدری اشتیاق وائیٹل سیکریٹریٹ، چوہدری جاوید، چوہدری فراز جٹ پی اے ٹو چوہدری کاشف ثناء اسد چوہدری اور محمد ذیشان سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ محفل میں تمام تنظیمات، علماء کرام، انجمن تاجران، معززینِ شہر اور وائیٹل ورکرز کی بھی خصوصی شرکت رہی۔شرکاء نے محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کے انعقاد کو محبتِ رسول ﷺ اور سیرتِ طیبہ ﷺ سے وابستگی کے اظہار کا خوبصورت ذریعہ قرار دیا۔ اختتام پر ملکی سلامتی، خوشحالی، امن و استحکام اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔