اسلام آباد ( پی پی اے) جمعیت علمائے اسلام (ف) کی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ ممبر ڈے کو نکتہ ہائے اعتراض کے لیے مختص کرنے کے معاملے پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے عالیہ کامران نے کہا کہ پرائیویٹ ممبر ڈے قانون سازی کے حوالے سے اہم ہوتا ہے، تاہم آج پرائیویٹ ممبر ڈے کو نکتہ ہائے اعتراض کے لیے مختص کیا گیا اور اس حوالے سے اپوزیشن سے مشاورت نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ممبر ڈے کو نکتہ ہائے اعتراض کے لیے مختص کرنے کے لیے ایوان سے تحریک کی منظوری بھی لی جانی چاہیے۔