ڈیرہ اسماعیل خان میں ایس آئی یو ٹی کا قیام خطے کے عوام کے لیے بڑا تحفہ ہے، رجب علی شیخ

پشاور۔ (پی پی اے) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے منگل کو پیپلز پارٹی کے رہنما رجب علی شیخ نے ملاقات کی۔گورنر ہاؤس پشاور کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی بہبود اور علاقائی ترقی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر رجب علی شیخ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی) کے قیام کے حوالے سے گورنر فیصل کریم کنڈی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی کا قیام صرف ڈیرہ اسماعیل خان ہی نہیں بلکہ خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے ملحقہ اضلاع کے عوام کے لیے بھی ایک بڑا تحفہ ہے۔

Comments (0)
Add Comment