اسلام آباد (پی پی اے) ایس پی سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین نے 12 ربیع الاول جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوس کے مقررہ روٹس کا دورہ کیا اور سکیورٹی و انتظامی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او سیکریٹریٹ اور اے سی سٹی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ایس پی سٹی زون نے جلوس کے روٹس داخلی و خارجی راستوں، سکیورٹی انتظامات ٹریفک کی روانی اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے مختلف مقامات پر تعینات پولیس افسران و جوانوں سے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ لی اور انہیں ضروری ہدایات جاری کیں ڈاکٹر ایاز حسین نے ہدایت کی کہ جلوس کے دوران سکیورٹی انتظامات کو ہر لحاظ سے مؤثر بنایا جائے اور ڈیوٹی پر مامور تمام افسران و جوان مکمل الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں. انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جلوس کے شرکاء اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے جلوس کے روٹس اور اطراف میں مسلسل نگرانی رکھی جائے مشکوک افراد اور اشیاء پر کڑی نظر رکھی جائے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات پیشگی مکمل کیے جائیں. ایس پی سٹی زون نے کہا کہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شہریوں کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کرنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گ